ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا ہے،عدالت کے ریمارکس

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی اور پی ٹی اے رولز فریم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے سے رولز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط، اس لئے رولز بنانے بہت ضروری ہیں،

وکیل پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی اے کے مذاکرات ہوتے رہنے کا موقف اپنایا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے میں اس طرح کے فیصلے کون کر رہا ہے کیا کچھ لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں ؟ کورونا کے دوران ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا ہے، ٹک ٹاک انٹرٹینمنٹ کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے، موٹروے پر بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا پھر موٹروے کو بھی بند کر دیں۔

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

عدالت کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ نہیں ہوتا، دنیا آگے جا رہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جا رہے ہیں، ہماری اخلاقیات اتنی مضبوط ہونی چاہئیں کہ کوئی چیز ان پر اثرانداز نہ ہو سکے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رولز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave a reply