لندن:جواس سوغات کولے کرآئے ہیں وہ واپس لے جائیں،یہی ان کے لیے بہتر ہے:میاں نوازشریف کی شریفانہ دھمکیاں،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بارپھرشریفانہ دھمکیاں دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل اس سوغات کو واپس لے جائیں ،
پاکستان میں رہیں تو جان خطرےمیں :برطانیہ میں رہیں توپاکستان خطرے میں
لندن میں سیرسپٹآ کرتےہیں تو ناںکرونا کا ڈرنہ کچھ ہونےکا ڈر
وہاں کھلے عام پھرتے ہیں ، یہاں بدنام کرتےہیں
وہ وہاں وطن دشمنی کرتے ہیں ،کچھ یہاں دم بھرتے ہیں
بلائیں اگران کوعدالتیں تووہ ججوں کو بدنام کرتے ہیں pic.twitter.com/lbkJGcUBiL
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 3, 2020
انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے اغواء کا معاملہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر بھی اٹھایا جائے ، یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ ابھی تک اس کی کوئی انکوائری رپورٹ نہیں آئی ہے۔ انہوں نے اپنے اگلے خطاب کے حوالے سے کہا کہ اس کو دیکھیں گے انشاء اللہ کب کرنا ہے۔ ایاز صادق کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ہم نے بتا دیا ہے کہ وہ آپ سب نے سن لیا ہوگا اور پڑھ لیا ہوگا۔
نوازشریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سوغات کو جتنی جلدی ہوسکتا ہے اس کو واپس لے جائیں، ورنہ ملک کے مسائل بڑھیں گے اور جو اس سوغات کو لے کر آئیں ہیں ان کیلئے بھی مسائل بڑھیں گے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے اس میں جتنی تاخیر ہورہی ہے دن بدن حالات خراب ہورہے ہیں،
میاں نوازشریف نے فوج پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے پاکستان کے اندر دواڑھائی سالوں میں تباہی پھیر دی ہے۔ یہ تباہی سب کو نظر آرہی ہے میرا خیال ہے یہ تباہی سب سے زیادہ ان کو نظر آنی چاہیے جو اس کو لے کرآئیں ہیں۔