گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہماری سیاست ہے، طاقت کا سرچشمہ ہماری عوام ہے،
گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت دیر سے الگ صوبے کی بات پر آئے ہیں،ہم نے گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح منصوبوں سےترقی ہوتی ہے،جو پاکستان میں ہورہاہےوہ آپ کے سامنے ہے،حکومت کے خلاف ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے،مزدوروں سے لے کر تاجر تک احتجاج کررہےہیں
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو تبدیلی کےنام پرتباہی سے بچانا ہے،جمہوری طریقے سے ہم الیکشن مہم چلارہے ہیں،دوسال میں گلگت میں ایک منصوبےکا بھی افتتاح نہیں ہوا، وفاقی وزیردو سال بعد گلگت بلتستان آیا ہے، اس کو اب گلگت یاد آیاہے؟ ہم نے استور کےلیے بھی منصوبے سوچے ہیں،ہم نہ صرف آپ کو صوبہ دلوائیں گے، بلکہ سبسڈی اور ٹیکس سےبھی نجات دلوائیں گا، الیکشن سے پہلے کس نے وزیراعظم کو گلگت کو پیکج دینے سےروکا، کٹھ وزیراعظم کوبھی الیکشن آتے ہی گلگت بلتستان کی یاد آگئی، آپ ان سے پیسا ضرور لو، لیکن ووٹ تیر کو دو،
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی
ہم الیکشن جیتیں گے،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کانتیجہ ہے،بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی استور آمدپر تاریخی استقبال ہوا تھا،ہم گلگت بلتستان کےعوام تک پہنچ رہےہیں،ہم گلگت کےعوام کیلیے وہ کام کرکے دکھائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی، ماضی میں آپ نےساتھ دے کر ایف سی آر کا خاتمہ کیا، سلیکٹڈ کو گلگت اور استور کےعوام کا کیا پتا، عمران خان آپ صوبہ بنانے کی بات پربہت دیر سے آئے ،آپ اب بھی سوچ رہے ہو،دوسری سیاسی جماعتوں سےپوچھیں آپ نےیہاں کے لوگوں کو دیا کیا ہے؟ صرف پیپلزپارٹی عوامی حقوق کا تحفظ کرتی ہے، صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو ملازمتیں دلوائیں تھیں، آپ نے کیا کیا؟ ہم نے گلگت بلتستان کو تبدیلی کےنام پرتباہی سے بچانا ہے، بڑے بڑے لوگوں کو ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ دلوا کر معیشت کی ترقی نہیں ہوسکتی،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں مفت علاج کے اسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے،ہم گلگت بلتستان میں بھی مفت علاج کےمرکز بنائیں گے،ہم چاہتےہیں گلگت بلتستان کے عوام اپنی زمین کےمالک بنیں بلکہ پہاڑوں میں معدنیات کےمالک بھی خود بنیں،