پرچی پر صوبے نہیں بنتے،مراد سعید بلاول پر برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر موصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ‏عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے،

مراد سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏ان لوگوں نے پاکستان کے چپے چپے کو لوٹا، کیا علاج کی مفت سہولت دی، کیا بہترین سڑکیں دیں؟ 15نومبر کو تحریک انصاف کامیاب ہوگی، ان چوروں نے گلگت بلتستان کو بھی نہیں چھوڑا، انہوں نے پورے پاکستان کے چپے چپے کو لوٹا، گلگت بلتستان میں کئی سال 2 جماعتوں کی حکومت رہی،پرچی پر صوبے نہیں بنتے ،جب پی پی کی حکومت تھی صوبہ کیوں نہیں بنایا؟

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت خود دیکھی،‏عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے،زرداری کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے، اتنے عرصے حکومت کرنے کے بعد یہ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں، آپ کو شرم نہیں آرہی، آپ نے گلگت بلتستان کو حق نہیں دیا،سی پیک میں سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کا تھا،تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کیلئے اکنامک زون کی منظوری دے دی،عمران خان نے بابوسر ٹاپ پر کام کی منظوری دے دی ہے، بابوسر ٹاپ برفباری کی وجہ سے 8 ماہ بند رہتا ہے، کسی نے کام نہیں کیا،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیےاقداما ت کیے ،انہیں پتا نہیں انڈے درجن میں اور آلو کلو میں فروخت ہوتے ہیں،بلاول کاغریب سےتعلق اتنا ہے جتنا کلوکا انڈوں سے اورآلو کا درجن سے ہے،عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے بھی صحت انصا ف کارڈ کا اعلان کیا ہے ،شندوراورچترال شاہراہ بھی سی پیک کاحصہ ہے،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں بھوک سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات ہوتی ہیں،سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے،نوازشریف نے کہا مجھےکیوں نکالا،آپ نے چوری کی ،ڈاکہ ڈالااس لیے نکالا،آپ کی وفاق میں حکومت تھی، آپ صوبہ بنا لیتے، نہیں بنایا،کیلبری نے کہا تھا کہ پاکستان توکیا لندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں،عوام کےتعاون سےپی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنائےگی،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

پاکستان کو آج جو بیماری لاحق ہے، اس کا نام ہے عمران خان،مریم نواز کا خطاب

Shares: