واشنگتن :ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں! ،الاسکا سے خبربھی ٹرمپ کے حق میں آگئی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدرابھی تک اپنی ہارماننے کےلیے تیارنہیں دوسری طرف ریاست الاسکا میں ووٹوں کی گنتی میں ٹرمپ نے بائیڈن کوشکست دے دی
باوجود اس کے کہ امریکہ کے تقریبا سبھی اہم ذرائع ابلاغ دونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حریف جوبائیڈن کے جیتنے کی خبر دے چکے ہیں مگر خود ٹرمپ اب بھی اسے تسلیم نہ کرنے پر مصر ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کا دعوا کرکے اس کوشش میں ہیں کہ جیسے بھی اور جس قیمت پر بھی ممکن ہو وائٹ ہاؤس کی چابی مزید چار برسوں تک اپنی جیب میں رکھنے کے لئے کوئی راہ نکال ہی لیں۔
ذرائع کے مطابق اس ریاست میں ٹرمپ کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ، دوسری طرف ٹرمپ اٹآرنی جنرل کی طرف سے تحقیقات کے حوالے سے بہت مطمئن دکھائی دے رہے ہیں