سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ / ایس ایچ او، سب انسپکٹر معطل

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیا، ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کو معطل و کلوز لائن کر دیا گیا، ایس ایچ او نشتر کالونی نے اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل آپریٹرز کی لڑائی کے دوران بروقت انسدادی کارروائی نہ کی،

کیبل آپریٹرز کے خلاف بروقت انسدای کارروائی نہ کرنے سے جانی نقصان ہوا، بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم نے ایس ایچ او اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کےخلاف بھی اسشپل رپورٹ بجھوائی تھی،

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا کہ کہ فرائض میں مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،

Shares: