گلگت: 7لاکھ وٹرزآج اپنے مستقبل کا فیصلہ کررہے ہیں ،شفاف پرامن انتخابات کیلئے پر عزم ہیں:چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عزم کا اظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجبہ شہبازخان نے کہاہےکہ ہمارا مقصد شفاف اور غیر جانبد ارانہ اور پر امن الیکشن کا انعقاد ہے الیکشن مہم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومناسب وقت دیا. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس بھی جاری کئے.13 نومبر کی شب کے بعد جلسوں اور ریلیوں پر سختی سے پابندی عائد کی گئی
ان خیالات کا اظہار چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پولیس الیکشن سیل میں ایک بریفنگ کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہلکار پہلی بار جی بی کے الیکشن میں فرائض کی ادائیگی کے لئے آئے ہیں اس سے ایک اچھا image ابھر کر سامنے آیا ہے.
راجہ شہباز خان نے مذید کہا کہ جی بی ٹیم کی طرف سے الیکشن کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات قابل تعریف ہیں ہم سب اپنے مشن میں سرخرو ہونگے. آئی جی پی ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے اس موقع پر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق جی بی پولیس اپنے رفقا ء جی بی سکاؤٹس اور دیگر صوبوں سے آئے ہوئے اہلکاروں اور ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے صاف و شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز افضل محمود بٹ نے جی بی پولیس کی طرف سے الیکشن کے لئے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی. بریفنگ کے اختتام پر پولیس سربراہ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے فائنل الیکشن سکیورٹی پلان کی کاپی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کو پیش کی.۔