شنیرا اکرم کا پیمرا سے جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

0
36

گزشتہ روز ذیا بیطس کے عالمی8 دن کے موقع پر معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف سماجی کارکن اور سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کرم نے پیمرا کو جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی-

باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ذیابطیس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں پاکستان اس وقت چوتھے نمبر موجود ہے۔


شنیرا اکرم نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لہٰذا اگر آپ واقعی غیر ذمہ دارانہ مواد پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تو میری تجویز ہے کہ آپ جنک فوڈ اشتہارات کے ہمارے عوام پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا شروع کریں اور ان کی تشہیر پر پابندی عائد کریں۔


وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔جب تک کہ ہم جسمانی صحت اور اپنی غذائیت کی اہمیت کے بارے میں شعور حاصل نہیں کریں گے تب تک ہم ذیابطیس جیسے مرض کے شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں گے۔

شنیرا نے مزید کہا کہ ذیابیطس سے لڑنے کے لیے تعلیم ہی ہمارا واحد ہتھیار ہے۔

Leave a reply