سلیکٹڈ کا گھر جانا ٹھہر چکا کوئی نہیں‌روک سکتا ، مریم کی للکار

0
34

سلیکٹڈ کا گھر جانا ٹھہر چکا کوئی نہیں‌روک سکتا ، مریم کی للکار

باغی ٹی وی : مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمیں‌روکنے ، قید کرنے سمیت جیسے بھی ہتھکنڈے استعمال کر لے . ہمارا راستہ نہیں‌روک سکتی . اس کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے.

واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این کو گرفتار کر لیا گیا ہے. نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے ،عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں۔

Leave a reply