پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر وائرل ہو رہی ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان اپنی اخلاقی اور اچھے رویے کی وجہ سے خوب جانی جاتی ہیں اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اُن کے اچھے رویے کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ٹیم کے لیے تعریفی پوسٹ شئیرکی گئی ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ آف وائٹ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد حسین نظر آ رہی ہیں اور سیٹ پر موجود شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہیں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ تیار کر رہے ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’واٹ اے ٹیم‘۔
ماہرہ خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر بتایا کہ اُن کی ٹیم نے اس تصویر کے لیے اپنے ماسک اتارے ہیں تصویر بنوانے سے قبل اُن کی ٹیم میمبرز نے ماسک پہنے ہوئے تھے ۔
ماہرہ کی اس تصویر پر پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے کمنٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بندہ ہر ٹائم کیسے اچھا لگ جاتا ہے یار-
عمیر وقار نے لکھا کہ اور اس شوٹ کے لئے کوڈ منفی ٹیسٹ بھی کیا-
دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی پوسٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں سے ایک انسٹا گرام صارف کا ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا نے تو نہیں مارا، آپ مار دو گی ایک صارف نےلکھا کہ خوبصورت ٹیم ورک اور تصویر فریم کی بھی تعریف کی-