باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلہ میں سٹی اسٹیشن تا اورنگی تک کے سولہ کلو میٹر روٹ پر کام جاری ہے اس روٹ پر تمام تجاوزات ہٹادی گئی ہیں اور ٹریک بچھا دیا گیا ہے توقع ہے کہ اورنگی روٹ پر سرکلر ریلوے15دسمبر کے بعد چلائی جائے گی ۔

یہ بات کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کوان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔کمشنر کو بتا یا گیا کہ 44 کلو میٹر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔44 کلو میٹر ٹریک سے تمام تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں ۔ ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور مرمت کا کام جاری ہے ۔ 24 لیول کراسنگ میں سے گیا رہ لیول کراسنگ پر فلائی اوورز اور انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کاررائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ایف ڈبیلو او کے تعاون سے آٹھ انڈر پاسز اور تین فلائی اوور ز تعمیرکئے جائیں گے ۔اجلاس مین منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے ترجیحی اقدامات کرکے یقینی بنائیں گے کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز ارشد سلا م خٹک ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی سید صلاح الدین نے پروجیکٹ ڈائریکیٹر امیر علی داود پوتہ، ضلع وسطی، جنوبی اورغربی کے ڈپٹی کمشنرز، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

مریم کیا لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئ

کمشنر کوبتایا گیا کہ 14 کلو میٹر سٹی اسٹیشن تا اورنگی روٹ پر وزیر مینشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر ، اور اورنگی اسٹیشن سرکلر ریلوے کے اسٹیشن ہوں گے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ سرکلر ریلوے کے دونوں اطراف فینسنگ کی تنصیب کے منصوبہ پر کام جاری ہے ۔ واٹر بورڈ کی جانب سے اردو کالج تا ڈپو تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے سیوریج لائن کی تنصیب کاکام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Shares: