بھارتی ترنگے پر آیات کیوں لکھیں؟ بھارتی پولیس نے خاتون اور کمسن بچوں کو جیل بھجوا دیا

بھارتی ترنگے پر آیات کیوں لکھیں؟ بھارتی پولیس نے خاتون اور کمسن بچوں کو جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ترنگے پر آیات لکھنے پر خاتون اور اسکے کمسن بچوں کو جیل بھجوا دیا گیا

واقعہ بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقے گجرات میں پیش آیا، گجرات کے ضلع آنند میں پولیس نے ایک 30 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 لڑکوں کو جن کی عمریں 10 تا 14 سال کے درمیان ہے انکو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اِن تین بچوں نے مل کر بھارتی ترنگے پر چند عربی آیات لکھ کر لہرایا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ترنگے کو قبضے میں لے لیا اور خاتون اور اسکے بچوں کو گرفتار کر لیا،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ڈی جڈیجہ کا کہنا ہے کہ خاتون اور اسکے بچوں نے ترنگے کی بے حرمتی کی ہے،اسلئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے، اور انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

قبل ازیں کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن ہے، سب کچھ بند ہونے کی وجہ سے اور مودی سرکار کی جانب سے امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی عوام مودی سرکار سے تنگ آ چکی ہے ، بھارتی عوام نے اپنے ہی ملک بھارت کے ترنگے کی توہین شروع کر دی جس پر بھارت میں سائبر کرائمز کے مقدمے درج کئے گئے ہیں

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی، مہاراشٹر سمیت دیگر علاقوں میں سائبر کرائم کے 201 مقدمات درج کئے گئے ہیں، بیڑ ضلع میں سب سے زیادہ 26 مقدمے درج کئے گئے ہیں،

نئی ممبئی کے علاقے کوپر کھیر نار نے لاک ڈاؤں میں فاقوں سے تنگ آ کر بھارتی ترنگے کی توہین کی اور تصویر بنا اکر اسے انسٹا گرام پر اپلوڈ کر دیا جس پر اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایسا ہی ایک اور واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے لاک ڈاؤن سے تنگ آ کر بھارتی ترنگے پر کھڑے ہو کر تصویر بنا کر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کر دی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے.

Comments are closed.