باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر میں اہم سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہے، اب خبر آئی ہے کہ سابق صوبائی وزیر کی کرونا سے موت ہو گئی ہے

ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے،رہنما ایم کیو ایم کچھ دنوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے، عادل صدیقی صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔عادل صدیقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے ،عادل صدیقی کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیاتھا ،سابق رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے ،عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے

عادل صدیقی 1963 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا جبکہ عادل صدیقی 2002 سے 2007 تک صوبائی وزیر رہے،عادل صدیقی 2008 کی صوبائی حکومت میں بھی صوبائی وزیر رہےجبکہ 2013سے 2018 تک بھی حلقہ پی ایس 100ممبر صوبائی اسمبلی رہے،عادل صدیقی 2016 سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے اور چند روز قبل ہی وطن واپس آئے تھے۔

ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Shares: