دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی

0
48

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی موت سے متعلق افواہیں پھیلانے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی :حال ہی میں لیجنڈ گلوکار سے متعلق تیسری بار یہ افواہیں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ اُن کا انتقال ہوگیا ہے تاہم ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے پہلے ایک پوسٹ پھر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

گلوکار نے فیس بُک پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ میں زندہ اور صحت مند ہوں انہوں نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے میری موت کی اطلاع مل گئی تھی: دشمنوں اٹھاؤ ہاتھ کہ میں جیوں برسوں ، دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے-

انہوں نے مداحوں اورچاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ میں پانچ 6 گھنٹے سفر کے بعد میں لاہور پہنچا ہوں اور اب دوبارہ میانوالی جانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سے اگلی ملاقات وہیں ہوگی جہاں میں آپ کو اپنا نیا گانا بھی سناؤں گا۔

واضح رہے کہ اگست 1951 میں میانوالی میں پیدا ہونے والے گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔

گزشتہ 2 سال میں متعدد بار ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں اور رواں برس اپریل میں بھی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئی تھیں اور اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں تو انہوں نے وضاحتی پیغام جاری کیا-

عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک بار پھر موت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

Leave a reply