باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیے، بھارت 5 اگست کے اقدام کے بعد عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،
بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج