باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرونا ویکسین بارے بڑا اعلان کر دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کے استعمال کی ترجیح ہے وہ طبقہ جو فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکر جو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دوسرے بزرگ شہری جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اموات کی شرح ان لوگوں میں زیادہ ہے اس کے بعد بتدریج تمام لوگوں میں ویکسین پہنچائی جائے گی۔ ہماری کوشش تو یہی ہے کہ تمام لوگوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے۔ اگر خود کوئی ویکسین لگوانا چاہتا ہے تو اس میں کوئی ممانعت نہیں ہو گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ جس کمپنی کا ڈیٹا زیادہ مستند ہو گا اسی کو فائنل کیا جائے گا۔ فیصلہ مرحلہ وار کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ایک زیادہ کمپنیوں کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پانچ کروڑ بچے اس وقت تعلیمی اداروں میں ہیں صرف اعداد و شمار کے اوپر یہ فیصلہ کیا۔ ہمیں امید ہے کہ جنوری تک حالات بہتر ہوئے تو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ مکمل لاک ڈاؤن نقصان دہ ہے اس سے ہمیں صرف ٹارگٹ کر کے صرف ابھی تعلیمی اداروں کو کچھ دنوں کیلئے بند کیا کیونکہ خدشہ تھا کہ کورونا وائرس پھیل سکتا ہے اس لئے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائیں گے.
ادھر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،اورکہا کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان کو متوقع ویکسین کے بارے میں مختلف امور پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں پیشگی موثر پلاننگ کرے،پاکستان کورونا ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے، پاکستان کورونا ویکسین کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، پاکستان کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضع کرے ،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارےمیں قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے ،رابطہ کمیٹی کورونا ویکسین کے بارے میں پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی،








