تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،سدرہ عمران کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جومثبت آیا،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کر لیا ہے

سدرہ عمران پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی ہیں،

پاکستان میں اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر فخر امام کو بھی کرونا ہو چکا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں، بلاول زرداری تا حال کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، کیپٹن ر صفدر کا دوسری بار بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے.

ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ,سینیٹرکلثوم پروین کوروناوائرس کا شکار ہیں اور انکی طبیعت ناساز ہو ئی جس پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا, جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے مزید 55 افراد کی جانیں لے لیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 72 ہزار 166 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Leave a reply