یتیم طالبہ ایک بڑے قومی ادارے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئی

0
30

کراچی: یتیم طالبہ ایک بڑے قومی ادارے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق سندھ کی ایک یتیم بیٹی ایک قومی مقتدر ادارے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی ، طالبہ نے عدالت کے روبربڑی اہم ایشو رکھ دیا

ذرائع کے مطابق سندھ کی اس یتیم بیٹی ماہم رحمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا اور میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بچی کا کوئی وارث نہیں، مختلف رشتہ داروں کے گھر میں رہتی ہے، 3 ماہ کی تھی تو والد اور 3 برس کی ہوئی تو والدہ کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان فاروق نے کہا کہ بے سہارا بچی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے، لیکن نادرا نے والدین کے بغیر ب فارم جاری کرنے سے انکار کردیا، ماہم رحمان کو ب فارم اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply