بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی یاد .خصوصی پرومو جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے 1971 کی جنگ میں بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔

1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے خصوصی پرومو جاری کیا ہے،پرومو میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انیس سو اکہتر کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، آج ہی کے دن ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نےبحری جہازکو نابود کیا تھا۔

https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1336532693744574464

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہی نہیں ہنگور آبدوز نے بھارت کے دوسرے جنگی جہاز “کرپان “کو مفلوج کیا، پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا، اسی طرح چار مارچ دوہزار انیس کو دشمن کی آبدوز واپس دھکیل دینے کا واقعہ بھی دشمن کے لیے ہزیمت ہے۔

نو دسمبر کو دشمن کو کاری ضرب لگانے کے بعد 13 دسمبر کو مشن کی تکمیل کے بعد وطن واپس لوٹی۔ بھارتی بحری جہاز ککری کا سمندر میں پاک بحریہ کے ہاتھوں غرقاب صرف ایک جنگی جہاز کی تباہی نہیں تھی بلکہ اس کے باعث بھارتی بحریہ کا مورال اورناپاک عزائم دونوں خاک میں مل گئے تھے۔عظیم خدمات کے اعتراف میں اسے 4 ستارہ جرأت، 6 تمغہ جرأت اور 14 امتیازی اسناد عطا کی گئیں جو پاک بحریہ کے کسی بھی یونٹ کو دیے جانے والے اعزازت کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

آب دوز کا بنیادی کام سمندوں میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے حرکت کرتے ہیں۔

Shares: