نیب عدالت سے زرداری کو ملا ریلیف

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں‌ سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظورکر لی گئی .جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر مقدمات چلائیں.جس کے جواب میں وکیل فاروق نائیک.نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں گواہان پر جرح روزانہ کی بنیاد پر کروں گا’عدالت نے پارک لین ریفرنس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی.

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گوا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف

اس سے قبل سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کیخلاف آصف علی زرداری کی اپیل منظور کر لی ،عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کے بعد کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی ،ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست دیں ،رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کی ،

Shares: