اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

شہرہ آفاق ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں۔

باغی ٹی وی : اسرا نے رواں برس دئے ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

بعدازاں ترک اداکارہ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

اور اب حال ہی اداکارہ نے پاکستانی برانڈ ‘کھاڈی’ کے خصوصی کلیکشن کا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کرلیا ہے۔


چند روز قبل بلیو ورلڈ سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر اسرا بلگچ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کا نیا چہرہ قرار دیا گیا تھا۔

ویڈیو میں ترک اداکارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو ‘میرا نیا گھر’ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں اسرا بلیو ورلڈ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ دکھائی دیں۔

علاوہ ازیں ایک اور پوسٹ میں اداکارہ کو بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

خیال رہے کہ اسرا بلجیک سے قبل اسی ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان نے بھی اسلام آباد کی بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

تاہم اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ترک اداکار نے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

Comments are closed.