پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی سینئیر اور لجینڈری اداکارہ اور فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
باغی ٹی وی :اس حوالے سے اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی اداکارہ و فلمساز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان اور صنم جنگ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں وقت گزار رہی ہیں۔
صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-