برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے والے افراد کی تلاش جاری

0
48

برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے والے افراد کی تلاش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم ، برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے 66 مسافروں کو ڈھونڈ لیا گیا

ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے خیبر پختونخوا کے 102 افراد پاکستان پہنچے ہیں،وزارت صحت اور این سی او سی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لے کر قرنطینہ کیا جائے،مردان، ابیٹ آباد، سوات ،نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا نیاکورونا وائرس کے پھیلاوَ کا زیادہ خدشہ ہے،مسافروں کی نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلعی افسران کو متحرک کردیا

برطانیہ سے واپس آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کیا جائے گا اورانکے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید لاک ڈاؤن ہے کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں،کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک کے بعد ایک نئی قسم منظر عام پر آنے لگی، برطانوی وزیر صحت نے ایک ہفتے میں وائرس کی دوسری نئی قسم کی دریافت ہونے کی تصدیق کردی۔میٹ ہنکاک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے لوٹنے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی دوسری نئی قسم کی تشخیص ہوئی جسکے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقا کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کردیا ہے۔برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وائرس کی دوسری نئی قسم پہلی قسم ہی کی طرح تیزی سے پھیلتی ہے، انہوں نے چھبیس دسمبر سے انگلینڈ کے مزید علاقوں پر لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان بھی کیا۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply