لاہور:موجودہ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی .ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینٹر مشاہد اللہ رانا ثنااللہ کی رہائش گاہ پر کیا .سینٹر مشاہداللہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر بنائے جانے والے منشیات کے کیس پر کوئی یقین کرنے کے لئے تیار نہیں، جن اداروں نے یہ جھوٹا کیس بنایا ہے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے

رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، ہمارا بے گناہ لیڈر نوازشریف بھی جیل میں ہے حالانکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سینٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے گھروں میں آگ لگانے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ یہ آگ ان کے گھروں میں بھی لگ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے اورنہ ہی کسی ڈیل پر یقین رکھتے ہیں، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے تو کے پی کے میں احتساب کےمشن کو ہی ختم کردیا۔

ن لیگ کے سینٹر پریس کانفرنس میں شعروشاعری بھی کرتے رہے. اور شاعرانہ انداز میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہی ہے، بہت جلد عمران خان کو ان کے اپنے ہی لوگ بے نقاب کریں گے۔

Shares: