مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے اسلام آباد (اننت ناگ) میں بڑے پیمانے پر نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے،
صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقہ میں مبینہ طور پر کشمیری مجاہدین موجود ہیں تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے کئی گھنٹے تک جاری نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کوئی کشمیری مجاہد نہیں ملا ہے،
نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی طرح سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا. آخری اطلاعات آنے تک علاقہ میں آپریشن جاری تھا جبکہ کشمیریوں کی بڑی تعداد نے بھارتی فورسز کی درندگی کیخلاف سخت احتجاج کیا ہے.