سہراب گوٹھ :سندھ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پرحملے کی اطلاعات ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی ریلی پر مسلح افراد کی طرف سے حملے کی اطلاعات ہیں، یہ حملہ کس نے کیا اس کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں
اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں میری ریلی پر حملے کی کوشش کی گئی، حلیم عادل شیخ نے مزید انکشاف کیا کہ مسلح افراد گلی میں موجود تھے جنہیں میرے کارکنوں نے دیکھا ، میرے کارکنان کو دیکھ کر مسلح افراد نے اسلحہ چھپایا
حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ انہوں نے فوراً سندھ ترقی پاند پارٹی کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے،اسلحے والے لوگ پیچھے چلے گئے اور ڈنڈے والے لوگ آگے آگئے، حلیم عادل شیخ کہتے ہیںکہ مجھ پر حملہ کرنے کی کوشز کی گئی جسے میرے حلقے کی عوام نے ناکام بنایا،
حلیم عادل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے حملے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، یہ گذشتہ دن نثار کھڑو اور ڈاکٹر قادر مگسی کی ملاقات کا نتیجہ ہے،پی پی نے پہلے بھی مجھ پر حملے کروائے اب قومپرستوں کو استعمال کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے جھنڈے لیکر پی پی نے حملہ کرانا چاہا،
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ میں نے واقعی کی اطلاع مقامی پولیس کو دی، ان کا کہنا ہے کہ پی پی اب گھٹیہ حرکتوں پر اتر آئی ہے،حملہ کرنے کی کوشز کرنے والے جانے پہچانے کرمنل لوگ ہیں، ان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،








