ریموٹ کنٹرول جنگی طیارہ بنا کرپاکستانی نوجوان نے بھارت پرخوف طاری کردیا

0
42

اوکاڑہ: ریموٹ کنٹرول جنگی طیارہ بنا کرپاکستانی نوجوان نے بھارت پرخوف طاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر دیپالپور کے ایک نوجوان نے ریموٹ کنٹرول سے اڑنے والا جنگی طیارہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان نے جنگی جہاز کا ماڈل تیار کر لیا ہے جس کو ایف بائیس کا نام دیا گیا ہے، سبز ہلالی پرچم سے مزین یہ ریموٹ کنٹرول طیارہ ایک ہزار میٹر تک اڑان بھر سکتا ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا ’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زر خیز ہے ساقی‘ دیپالپور کے ٹیکنیکل ڈپلومہ ہولڈر نوجوان فیصل شہزاد نے اس مصرعے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جنگی جہاز تیار کر لیا۔فضا میں کرتب دکھاتے اس طیارے ایف 22 کو نوجوان فیصل شہزاد نے ایک سال کی ان تھک محنت اور ریسرچ کے بعد تیار کیا ہے۔

فیصل شہزاد کی خواہش ہے کہ بھارت جیسے دشمن کے دانٹ کھٹے کرنے کے لیے وہ جدید طیارے بنانا چاہتا ہے، اس کے لیے حکومت سرپرستی کرے۔ہنر مند نوجوان کے تخلیق کردہ اس شاہکار کو مقامی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Leave a reply