گزشتہ برس نومبر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا-
باغی ٹی وی : حال ہی میں پشاورمیں وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای میں مقیم میرے بچوں کواغوا کیا گیا، معصوم بچوں کوغیرمرد کے پاس رکھا جارہا تھا، بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں، بچوں کو آؤٹ پاس بنا کر غیر قانونی طورپرپاکستان منتقل کیا گیا۔
اسد خٹک نے کہا تھا کہ بچوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کے حوالے سے الزام لگایا جارہا ہے، وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔
اسد خٹک نے کہا تھا کہ بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، میرے بچے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں زبردستی رکھا جا رہا ہے اس متعلق وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف سے مدد کی درخواست ہے۔
اس سے قبل اسد خٹک کاکہنا تھا کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔
اسد خٹک وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے
انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔
تاہم اب وینا ملک بھی میدان میں آگئیں ہیں اور انہوں ن نے سابق شوہر اسد خٹک پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے-
دائر کئے گئے دعویٰ میں وینا ملک کہتی ہیں کہ اسد خٹک کے مذکورہ بالا الزامات سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔
وینا ملک نے سابق شوہر کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے-
وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے اور بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے میری شہرت متاثر کررہا ہے، اسد خٹک مجھے بلیک میل کرنے کے لیے مجھ پر الزامات عائد کررہا ہے۔
وینا ملک نے درخواست کی کہ عدالت اسد خٹک کو مجھے سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وینا ملک اپنے شوہر کو بغیر کسی ثبوت کے میڈیا پر الزام تراشی کرنے پر پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجو چکی ہیں-
وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس
گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا-
اسد خٹک نے بتایا تھا کہ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
بعد ازاںاداکارہ وینا ملک نے بھی کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا۔
وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا نوٹس میں کہا گیا کہ اسد بشیر میڈیا پر غلط بیانی کرکے کسی ثبوت اور قانونی جواز کے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ بچوں امل اور ابرام کی حقیقی والدہ کے خلاف اسمگلنگ اور اغوا جیسے الفاظ کا استعمال غیر قانونی اور بلاجواز ہے۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں وینا ملک سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں اور وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔