پاکستان کیخلاف بھارتی شرانگیزیاں،مراد سعید نے سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
29

پاکستان کیخلاف بھارتی شرانگیزیاں،مراد سعید نے سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف بھارتی شرانگیزیاں اور ڈس انفو لیب کے انکشافات،وزیر مواصلات مراد سعید نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بحث کی ضرورت اجاگر کردی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو الگ الگ خطوط ارسال کر دیئے ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خصوصی اجلاس بلوانے اور معاملے پر تفصیلی بحث کی استدعا کردی

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بھارت کثیرالجہتی یلغار کررہا ہے،معاملے پر قومی حکمت عملی کی تیاری اہمیت اختیار کرچکی ہے، پاکستان اپنے علاقائی و عالمی سیاست میں غیر معمولی حیثیت و کردار کا حامل ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دی،پاکستان افغان تنازع کے مؤثر حل کیلئے امن کا دروازہ کھولنے کی کوشش کررہا ہے، عالمی ماحولیاتی تغیرات کے سنگین خطرات کے ازالے کیلئے بھی پاکستان متحرک ہے،

شہیدوں و غازیوں کی سرزمین چکوال سے وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو للکار

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اور تعمیری کردار ادا کررہا ہے،نازی ازم سے متاثر بھارت معصوم انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے، مودی کی سرکار پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچارکرنے کیلئے ریاست کے وسائل برت رہی ہے،بھارتی سرکار افواہ سازی اور جھوٹے بیانیوں کی ترویج کیلئے شرپسند دانشوروں کے لشکر تیار کررہی ہے ،یورپی ڈس انفو لیب نے شیطان صفت ریاست بھارت کے مکروہ عزائم دنیا پر عیاں کردیئے ہیں،دشمن کو ہماری صفوں سے ملنے والی خفیہ کمک ڈس انفو لیب کی تحقیقات کاتشویشناک پہلو ہے،یہ جائزہ ضروری ہے کہ دفاع و استحکامِ وطن کے حوالے سے ہماری ترجیحات کیا ہیں،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں طے کرنا ہے کہ دشمن کے مذموم مقاصد کے تدارک کیلئے پارلیمان کو کیسے ڈھال بنایا جاسکتا ہے، ہم جائزہ لیں کہ پارلیمان کی موجودگی میں ڈس انفو لیب کی تحقیقات پر جامع بحث میں مزید تاخیر کیسے مہلک ثابت ہوگی، پارلیمان دیکھے کس طرح یہاں سے دئیے جانے والے بعض بیانات پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ پر استعمال ہو رہے ہیں،ایوان جائزہ لے کہ کہیں جھوٹی خبروں کی زد میں آکر ہم نادانی میں دشمن کے پروپیگنڈہ کا نشانہ اور حصہ تو نہیں بن رہے، پارلیمان کے دونوں ایوان صورتحال پر متفقہ قومی حکمت عملی کی تیاری کی تدبیر کریںپارلیمان اور اسکی کمیٹیوں کے ذریعے دنیا بھر کی پارلیمانی قیادت سے روابط قائم کرکے انہیں بھارتی شرانگیزیوں سے آگاہ کیا جائے، میری استدعا ہے کہ معاملے کی نزاکت و اہمیت کےپیش نظر اس اہم قومی معاملے پر بحث کیلئے ایوان کے خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جائے، پارلیمان بھارت کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے اجتماعی حکمت عملی کی تیاری کی راہ ہموار کرے،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس، بھارتی پراپیگنڈہ کے خلاف بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply