اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آباد کاروں کو مزید 800 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی
باغی ٹی وی : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 800 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہودی آباد کاروں سے متعلق منظور کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد جوبائیڈن کو صدارتی منصب منتقل کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بینجمن نیتن یاہو نے حکام کو 800 گھریلو یونٹ کی تعمیر کے منصوبوں کی منظور دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہود آباد کاری کے معاملے میں غیرمعمولی طور پر حمایت رہی ہے۔
2019 میں سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ واشنگٹن اب یہود آباد کاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں سمجھتا۔