پہلی سے آٹھویں کلاس تک چھٹیاں مزید بڑھا دی گئیں، تعلیمی ادارے کب کھل رہے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اس وقت بیماری لگنے کا ریٹ 1.9 کے قریب تھا،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ 26 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو مثبت شرح 7.14 ہوگئی تھی، ماہرین نے بتایا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے مثبت شرح کم ہوگی،کورونا کی مثبت شرح 7.14 سے کم ہوکر 6.10 ہوگئی ہے،ابھی بھی کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،پچھلے 8 ماہ کے دوران تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا،18 جنوری سے نویں سے 12 ویں جماعت کی کلاسیں شروع ہوجائیں گی، پرائمری سے 8 ویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے کھلیں گی،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے،اگلے ہفتے تمام صورتحال پر دوبارہ غور کیا جائے گا،شہروں میں کورونا کی شرح دیکھ کر مزید فیصلے کئے جائیں گے، پرائمری سے مڈل کی کلاسیں 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی،اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا،

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

Shares: