کراچی :پی آئی اے نے ایئربس 320 کے لیے پھرسے بولی دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی طرف سے ایئربس 320 کی مرمت ، اوردیکھ بھال کےلیے بولی دے دی ہے

ذرائع کے مطابق اس بولی میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل فضائی سفرکو چیک کرنے والی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی آیجنسی اورفیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور ریاست کی ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ایئر بس 320 -200 کے لیے ڈیزائن کردہ اصول ، قواعد اورحفاطتی ٹول کو مدنظررکھتے ہوئے اس سارے کام کوسراننجام دینے والی پارٹیاں‌رابطہ کرسکتی ہیں‌

اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ پری کوالیفکیشن وقت 3 سال کے لیے ہے جس میں اس ائیرلائنز کی طرف سے تین سال کی لیز کے اندر اندر یہ کام کرنا ہے،

Shares: