موجیں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا، سکول کھل گئے
تمام صوبوں میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آغاز ہوگیا، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔
محکمہ سکول یجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبا کے امتحانات آن کیمپس ہوں گے۔ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
طلبا و طالبات نے ماسک لگا رکھے ہیں اور ہاتھوں کو سینی ٹائرز کیا جا رہا ہے، کلاس رومز میں بچوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کو دوسری دفعہ بند کردیا گیا تھا تا ہم تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلبا تعلیمی اداروں میں پہنچے ہیں، تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے
کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اداروں کے 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔
فوڈ پوائنٹس، ریسٹورانٹ کو رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10 بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ ریسٹورانٹ، ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔
تمام پارکس، تفریحی مقامات شام 6 بجے بندکر دیئے جائیں گے۔ شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کیے جا سکیں گے۔ جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں،موسم گرما کی چھٹیاں 2سے31جولائی تک ہوں گی، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31مئی تک ہوں گے،
پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15جون تک لیں گے،پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا ،پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا