بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے،مودی سرکار ایک بار پھر بے نقاب

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے تمام مہرے ایک ایک کر کے بے نقاب،بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے کردار سامنے آ گئے

ای یو ڈس انفو لیب کے مرکزی کردار ایک ایک کر کے منظر ِ عام پر آنا شروع ہو گئے،ای یو ڈس انفورپورٹ میں بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے ،ساؤتھ ایشن ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبر کے استعفوں، آرنب گوسوامی اسکینڈل کے بعد اب بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد منظر عام پرآ گئے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہدی شاہ رضوی نے پاکستان مخالف بیانیے کے لیے ہندوستان کے ہاتھوں استعمال ہونے کا اعتراف کر لیا۔

مہدی شاہ رضوی نے بھارت کی پراکسیز پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کا اعتراف کر لیا مہدی شاہ رضوی نے کہا کہ اُن کے والد کو گمراہ کر کے پاکستان مخالف بیانیے پر مجبور کیا،گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان مخالف بیانیے کے لیے استعمال کیاگیا

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں مختلف کرداروں کی پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے میں معاونت کا انکشاف کیا گیا ہے،سید حیدر شاہ رضوی کا انتقال2015 میں ہوا،حید ر شاہ بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی تھے سید حیدر شاہ رضوی کی موت کو ایجنسیوں پر ڈال کر اُن کے بیٹے مہدی شاہ کو  ورغلایا گیا مہدی شاہ نے ان کرداروں کے اُکسانے پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنا اور فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دی

مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں امجد مرزا نے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کوانڈیا کا حصہ قرار دیتے ہوئے اشتعال دلایا امجد ایوب مرزا نے یقین دلایا کہ بھارت ہمارے ساتھ کھڑا ہے،میری اٹلی سے جاری شدہ ویڈیوز میں اداروں کے خلاف تمام اسکرپٹ لکھ کر دیا گیا،مجھے اقوامِ متحدہ میں نمائندگی کا لالچ دیا گیا اور مودی سے ملاقات بھی کروانے کا کہاگیا،مجھے پاکستان کے خلاف آن لائن کانفرنسیں میں بھی شرکت کرائی گئیں، بہت سے نوجوانوں کو پاکستان اور فوج کے خلاف اُکسایا کیا جاتا ہے،

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ یواین ہیومن رائٹس سیشن کے دوران مجھے پاکستانی فوج کے خلاف بولنے کا ا سکرپٹ دیا گیا،یورپ میں پاکستان مخالف احتجاج کیلئے200لوگوں کی سپانسرشپ کی یقین دہانی کرائی گئی گلگت بلتستان میں مظاہروں کیلئے مجھے سجاد راجہ سے بھرپور مالی معاونت کا یقین دلایا،گزشتہ سال شگر، کھر منگ، خپلو اور اسکردو سے بسوں میں لوگوں کو لانے کا کہا گیا تھا،گلگت بلتستان میں احتجاج کی درخواست مسترد ہوئی اور غیاث الدین وغیرہ کو نظر بند کیا گیا ،

مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ نجھے کہا گیا کہ لوگوں کی رہائی کے لیے فرانس میں کال دو اور پاکستانی سفارتخانے کے باہر جھنڈ ا جلا دو،شوکت کشمیری، سنگِ سیرنگ حسن اور وجاہت حسن خان راکیلئے کام کرتے ہیں اُن سے رابطہ ہو ا، امجد ایوب مرزا، سجاد راجہ، شوکت کشمیری بھی راکے ایجنٹ ہیں

مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کا پاکستان سے رشتہ ہے اور ہماری منزل پاکستان کا ساتھ ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام نامِ نہاد قوم پرست اصل میں مفاد پرست ہیں ،میں نیشنل ایکولٹی پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں،

بھارت ایک بار پھر بے نقاب،افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بھی سامنے آ گئی

Leave a reply