لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کون کون ہوں گے سینیٹ کے امیدوارتفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لیے کمر کس لی ، سینیٹ انتخابات کے پیش نظر حکومتی جماعت نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے اپنے سینیٹرز کے نام فائنل کر لیے ہیں ۔ان خوشنصیبوں میں حفیظ شیخ ، ثانیہ نشتر شامل ہیں جو سندھ سے الیکشن لڑیں گےجبکہ دیگر ناموں میں رزاق داؤد ، شہزاد اکبر ، ندیم بابر ، عمر چیمہ ، اعجاز چوہدری ، معید یوسف ، تابش گوہر ، ارباب بابر اور ڈاکڑ فیصل شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسے لگنا شروع ہوگئے، انتخابات کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ایوان بالا کے الیکشن میں اوپن بیلٹ ہو۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج سینیٹ ممبران کے انتخاب کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے

Shares: