راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال ڈھوک حسو چوک نجی بینک میں چوری کی واردات، پولیس
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد احسن یونس ایس ایس پی آپریشن اورایس پی راول کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نجی بینک میں چوری کا واقعہ رات گئے پیش آیااور بینک میں نصب سیکورٹی الارم بھی خاموش رہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، بینک کا عملہ چوری ہونے والی رقم اور اشیاء کا تعین کر رہا ہے، بینک کے عملے کو صبح بنک کھلنے پر چوری کا علم ہواجس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،
فرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہیں تمام زوایوں پر تحقیقات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیاجارہاہے،
.میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا،پولیس

نجی بینک میں رات گئےچوری کا ایسا واقعہ پیش، عملے کا رد عمل کیا تھا!
Shares: