پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کی تصویری جھلکیاں
باغی ٹی وی ‘ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں پریکٹس میچ کی تصویری جھلکیاں آگئی ہیں.
اس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمن ٹیم اگلے میچ کے لیے پریکٹس کر رہی ہیں .
اس سے پہلے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آٹھ رنز سے شکست دیدی تھی
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 128 رنز کے ہدف میں 13 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا،بارش کے نہ رکنے پر میچ کا فیصلہ ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ سے کیا گیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے میگنن ڈوپیز نے 24 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو جبکہ ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز بنائے تھے،پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے 56اور کائنات امتیاز نے 29 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹی 20 سیریز دو ایک سے جیت لی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔