بیرسٹر نبیل اعوان نے پنجاب میں کرونا کیسس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے 130817مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جاچکے ہیں- پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 7280بستروں میں سے 6377خالی ہیں- سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص 515وینٹی لیٹرزمیں سے407جبکہ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 188وینٹی لیٹرزمیں سے119خالی ہیں-
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے دستیاب سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں۔ تازہ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے متاثرہ 130817مریض صحت یاب ہوکراپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 7280بستروں میں سے 6377خالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2174بستروں میں سے 1887خالی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈزمیں مختص کئے گئے4547بستروں میں سے 4173خالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں مختص کئے گئے 1443بستروں میں سے 1356خالی ہیں۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUsمیں مختص کئے گئے2211بستروں میں سے1797خالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کےHDUsمیں مختص کئے گئے543بستروں میں سے 412خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 515وینٹی لیٹرزمیں سے407خالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں مختص کئے گئے188وینٹی لیٹرزمیں سے119خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے108مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے69مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں۔