امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے لیاری اولمپکس کے بعد کراچی سٹی اولمپکس کا اعلان کردیا،لیاری سمیت پورے کراچی کے میدانوں کو آباد کر یں گے سید عبدالرشید لیاری میں بڑے پروگرامات کریں گے اس کے بعد پورے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ، شہر کے نوجوان جماعت اسلامی کے گرد جمع ہو رہے ہیں ، نوجوانوں کی اُمید صرف جماعت اسلامی ہے ، کراچی کی حکومت ملی تو نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہار پریمئر لیگ سیزن ٹو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بہار پریمئیر لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل بہار ایگلز نے اپنے نام کر لیا، فائنل ٹاکرا بہار سٹرائکر ز اور بہار ایگلز کے درمیان کھیلا گیا،اس موقع پر سید عبدالرشید امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی و ایم پی اے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرتی رہے گے لیاری کو منشیات سے پاک اور اس کے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے، انہوں نے لیاری اولمپکس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیک وقت لیاری کے تمام پلے گراؤنڈز کو آباد کریں گے جماعت اسلامی لیاری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور لیاری کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہی میرا وژن 2040 ہے فٹبال کرکٹ باکسنگ سائیکلنگ جمناسٹک ،کراٹے ،اسکیٹنگ سمیت ہر کھیل کو فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرینگے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیر کے ہر کام کو کرنے پر یقین رکھتی ہے نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنا اور انکے صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانا جماعت اسلامی کا مشن ہے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے جماعت اسلامی اسی طرح اپنا کام جاری رکھے گی کھیلوں کے میدان ، تعلیمی ادارے سب کو بحال کریں گے اور لیاری کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے ، انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور کراچی بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیا،اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی لیاری سید جواد شعیب اور انکی ٹیم ، حفیظ بلوچ ، ہدایت بلوچ ، سعود سلیم بلوچ ، رضوان سربازی بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Shares: