میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے 11ملزمان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ،سابق ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،احتساب عدالت سکھر نے ملزمان پر جرمانہ بھی عائد کیا
قبل ازیں سابق چیئرمین اسٹیل ملزمعین آفتاب شیخ اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہو ئی، عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے نامزد تمام ملزمان کوبری کردیا گیا ،ملزمان پرکینٹین کے کنٹریکٹ میں کرپشن کرنے کا الزام تھا
نیب نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ و دیگر کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،نیب نے 90 کروڑ سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل چیئرمین نیب کی جانب سے دائر کی نیب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔
تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ
نیب اپیل کے متن کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2010 ء میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب سمیت 3 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔