اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، وکلاء مشکل میں پھنس گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکلا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے
گرفتاروکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کر دی گئی ، عدالت نے وکلاء کو دوبارہ جیل بھجوا دیا گرفتار وکلا نوید حیات ملک، شعیب گجر اور نازیہ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانےاورتفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادکے جج شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ،مس کنڈکٹ کی کارروائی کا سامنا کرنے والے 2 وکلا نے عدالتی بینچ پر اعتراض اٹھا دیا
خالد محمود خان اور شائستہ تبسم ایڈووکیٹس کے تحریری جوابات عدالت میں جمع کروا دیئے گئے، تحریری جواب میں کہا گیا کہ جو ججز واقعہ کے وقت موجود تھے انصاف کا تقاضہ ہے کہ وہ یہ کیس نہ سنیں، چیف جسٹس بلاک کا دروازہ توڑنے کے واقعہ سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں ،ہائی کورٹ کے کسی جج کو دھمکانے کے واقعہ میں بھی کوئی کردارنہیں،شوکاز نوٹس میں بیان کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،
پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی
بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال
میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار
نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ
بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رینجرز کی مزید 2 ہزارنفری طلب کی گئی ہے ،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ دیا تھا ،عدالت نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دیا ۔