یمنی باغیوں کی پیش قدمی سعودی حکومت میں کھلبلی مچ گئی

0
49

یمنی باغیوں کی پیش قدمی سعودی حکومت میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی :یمن کے اہم اور سٹریٹیجگ اہمیت والے شہر مآرب کی جانب یمنی حوثی باغیوں کی پیشقدمی نے سعودی عرب حکومت کے ارباب اختیار میں کھلبلی مچادی ہے-

یمن کے صدر منصور ہادی کی حکومت سے تعلق رکھنے والے بہتر ارکان اسمبلی نے یمنی فوج اور انصاراللہ کے عوامی رضاکاروں کے خلاف تمام محاذوں پر بھرپور جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ نام نہاد ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر مآرب کا کنٹرول یمنی فوج اور انصاراللہ کے ہاتھ میں چلا گیا تو مستعفی صدر منصور ہادی کی حکومت کو حتمی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ جس میں محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کے بعد تیز ہو گیا ہے، حوثی باغیوں نے اس رپورٹ آنے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سات حملے کئے ہیں

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ باغیوں نے 24 گھنٹے کے دوران سعودی شہروں پر 7 حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا

سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں نے 4 ڈرونز اور 3 میزائل ریاض، مشیط خمیس اور جازان کی جانب داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ، رواں ماہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر ڈٖرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد سعودی عرب نے بھی اپنے دفاعی فضائی نظام کو الرٹ کردیا ہے۔

Leave a reply