رہائی کے بعد حمزہ شہباز متحرک، ن لیگ میں اب کس کی چلے گی مریم یا حمزہ؟

0
34

رہائی کے بعد حمزہ شہباز متحرک، ن لیگ میں اب کس کی چلے گی مریم یا حمزہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہباز سیاسی طور پر متحرک ہوگئے،

حمزہ شہباز سیاسی سرگرمیاں سرانجام دیں گے، قیادت نے مریم نواز اور حمزہ کو الگ الگ ٹاسک سونپ دئیے، حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی کے معاملات کو دیکھیں گے،مریم نواز عوامی سطح پر پارٹی کا چہرہ ہوں گی، حمزہ شہباز پنجاب میں پارٹی کومنظم کریں گے، حمزہ شہباز ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،حمزہ شہباز حکومت مخالف تحریک کے لیے ٹاسک تفویض کریں گے،

مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ تمام معاملات میں مشاورت کریں گی،سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی حمزہ شہباز کی شرکت متوقع ہے، حمزہ شہباز ن لیگی اراکین اسمبلی کو بھی اپنے اپنے حلقے میں عوامی رابطوں کا بھی ٹاسک دیں گے، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے حمزہ شہباز پنجاب کے لئے کمیٹییاں تشکیل دیں گے جو پنجاب کے تمام اضلاع سے کارکنان کو نکالے گی اور لانگ مارچ کے لئے تمام انتظامات کرے گی

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کے مچلکے منظور، رہائی کی تیاریاں جاری، کیسے ہو گا استقبال؟

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

Leave a reply