مریم نواز کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے

اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری موجود ہیں، جو سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹ دینے ایک طویل عرصے بعد آئے، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہونا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اجلاس طلب کر رکھا ہے، سینیٹ انتخابات کے بعد اب سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھنے جا رہا ہے مشاورت جاری ہے

ن لیگ کی رہنما مریم نواز بھی اسلام آباد میں ہیں، بلاول زرداری بھی وفاقی دارالحکومت میں ہیں، اب اطلاعات کے مطابق مریم نواز اور بلاول کا رابطہ ہوا ہے، اور رابطے کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات طے پائی ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے،دونوں رہنمایوسف رضا گیلانی کی کامیابی اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پرغور کریں گے،

قبل ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،دوران گفتگو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دی

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

سینیٹ میں پی ڈی ایم کی کامیابی، نواز شریف کریں گے آج اہم اعلان

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،

اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

Shares: