وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی بارے کیا بڑا اعلان

0
34

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی بارے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٔی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگی

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا، اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، وزیراعظم کے خطاب سے شکست ظاہر ہورہی تھی،سینیٹ الیکشن سےمتعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹ بکے ہیں بتایا جائے کیا آپ پی ڈی ایم کے خلاف لوگوں کو نکالیں گے؟ آپ نے نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا، لوگ آپ سے پوچھیں گے، آپ نے مہنگائی کیوں کی؟ ہم سے کوئی رابطے میں نہیں ہے،الیکشن کمیشن پر حکومتی دباؤ فارن فنڈنگ کیس کیلیے ڈالا جا رہا ہے۔ ہم ان چالوں کو سمجھتے ہیں

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان سکھر میں دو دن قیام کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان سکھر میں پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

Leave a reply