پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب بھی تھا اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیئے پارٹی قیادت خواہ ہر جیالا سرگرمِ عمل ہے پوری دنیا میں سیاسی، معاشی اور معاشرتی سطح پر بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں یہ واضح ہے کہ یہ صدی خواتین کی پیشقدمی کی صدی ثابت ہوگی اب جو قوم خواتین کو برابری نہیں دے گی وہ دیگر اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا نہیں ہو سکے گی پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا میدانِ جدوجہد میں، صنفی مساوات اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیئے ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں پی پی پی حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا میگا رول ماڈل پروگرام دیا یہ قابلِ فخر ہے کہ بی آئی ایس پی کی شفافیت اور مثبت نتائج کے معترف ورلڈ بئنک جیسے کئی عالمی ادارے ہیں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومتِ نے سندھ میں خواتین کو کاروبار کے لیئے بلاسود آسان قرضہ کا پروگرام شروع کیا یوسی سطح پر متعارف کردہ اس پروگرام کے نتیجے میں سندھ کی 6 لاکھ سے زائد خواتین اور ان کے خاندان مستفید ہوئے فرسٹ ویمن بئنک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام جیسے اقدام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کے تحفے ہیں بے زمین کاشتکار خواتین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے جیسے اقدام کے دور رس نتائج نکل رہے ہیں کمیشن برائے خواتین کا قیام، اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائیمز کا قانون، پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ جیسے قوانین پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے
صوبہ سندھ میں قائم پی پی پی حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے قابلِ تحسین قانونسازی کی ہے چائیلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ-2013، خاندانی تشدد سے تحفظ و روکتھام کا قانون -2015، اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن 2015 چند مثالیں ہیں
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب یہ تھا کہ زندگی کی ہر شعبے میں خواتین کو برابری حاصل ہو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیئے ہمیں ابھی مزید سفر طئے کرنا ہے میرے لیئے یہ قابلِ اطمینان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب شرمندہ تعبیر دینے کے لیئے پرعزم ہے

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام
Shares: