مریم کی ویڈیو چلا دی گئی،جو پیسے لیکر مزے اڑا رہے ہیں پہلے انہیں تو لائیں،الیکشن کمیشن

0
52

مریم کی ویڈیو چلا دی گئی،جو پیسے لیکر مزے اڑا رہے ہیں پہلے انہیں تو لائیں،الیکشن کمیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی اور علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ، فیصل جاوید، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں موجود تھے،الیکشن کمیشن میں بیرسٹر علی ظفرنے تحریک انصاف کی جانب سے دلائل دیئے،بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سینیٹ کی سیٹ کے لیے الیکٹورل کالج 340اراکین پر مشتمل تھا پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 180اراکین تھے ، اپوزیشن 160 تھے ،یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے اراکین کو لالچ دی اور خریدا ،وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے تھے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے 3 طریقے سے دھاندلی کی ووٹ خریدا گیا، اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ اور مراعات کی آفرز ہوئیں

علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2مارچ کو میڈیا پر امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کی ویڈیو آگئی ویڈیو میں اراکین کو رشوت دینے اور ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا یاجارہاہے،الیکشن کمیشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو چلاکر دکھائی گئی

ویڈیو دیکھنے کے بعد ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ویڈیو میں موجود افراد کو جانتے ہیں ؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھانے والے افراد کو نہیں جانتا ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پیسے دیئے گئے اور لینے والوں نے اعتراف بھی کرلیا پیسے لینے والے اراکین اب آپ کے ساتھ ہیں، رشوت لینے اور دینے والا برابر ہے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ویڈیوسامنے آنے پرنوٹس بھی لیا ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لینے پرپریس ریلیزبھی جاری کی،رکن الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ آج اسی طرح کے کیس میں فیصلہ دے چکے،ہم نے کوئی نوٹس نہیں لیاتھا،

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس سیکشن 9 کےتحت اختیارات ہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں کویہ رقم آفرکی گئی انہیں فریق نہیں بنانا چاہیئے تھا؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فریق نہیں،وہ گواہ ہو سکتے ہیں،ویڈیومیں موجود لوگوں کے کم ازکم بیان حلفی لیے جاتے،جن کو آفرہوئی ان کے بیان حلفی لیے جاتے،رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس ویڈیومیں پیسے اورٹکٹ کا کوئی ذکرنہیں،جس پر وکیل نے کہا کہ علی حیدرگیلانی ایم این ایزکو طریقہ بتا رہے ہیں،علی حیدرگیلانی نے خودت سلیم کیا یہ ویڈیودرست ہے،

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ میڈیا پر بہت سی غلط خبریں چلتی ہیں ایک ایم پی اے عبدالسلام کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی ،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق الیکشن کمیشن کے از خود نوٹس کی خبر غلط ہے علی حیدر گیلانی رکن پنجاب اسمبلی ہیں انکا معاملہ دیکھتے ہیں درخواست گزار پہلے ویڈیو کے دیگر کرداروں کو فریق بنائے ،ہم آئین و قانون کے مطابق کیس پر فیصلہ دینگے،ہر شخص اپنے کیے کا جواب دہ ہے ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کا نا م کہیں نہیں ہے ،جو کردار ویڈیو اور آڈیو میں ہیں انکے خلاف کارروائی ہوگی،جن افراد کے درمیان لین دین ہے اسے ثابت کردیں تو سب کیخلاف کارروائی بنتی ہے،اس سے قبل ایک اور ایسی درخواست آئی تھی، انھیں بھی کہا کہ دیگر افراد کو فریق بنائیں،آپ درخواست کو درست تیار کرکے لائیں، مواد لائیں، ہم کیوں ایکشن نہیں لیں گے،

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا علی حیدر گیلانی جیتنے والے امیدوار کے لیے ووٹ خرید رہا تھا ،بیٹا اپنے والد کی جگہ الیکشن کے لیے ووٹ خرید رہا ہے ،علی حیدر گیلانی سیکشن 168 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ جو پیسے لیکر مزے اڑا رہے ہیں پہلے انہیں تو لائیں،فائدہ اٹھانے والوں کو لانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں،پہلے پیسے لینے والوں کو فریق بنائیں، جس پر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انہیں بلا سکتا ہے ، آپ طلب کرلیں ،

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ پہلے پیسے لینے والوں کو لائیں معاملہ پھر آگے بڑھے گا،سماعت کے دوران مریم نواز کا ن لیگ کا ٹکٹ چلنے والا بیان بھی چلایا گیا ،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ ویڈیو میں ایک نجی چینل کا ویو دکھا رہے ہیں ویڈیو میں مریم نواز نے کہا ن لیگ کا ٹکٹ چلا یہ نہیں ٹکٹ دینگے ،یہ انکی پارٹی کا بیانیہ بھی ہوسکتا ہے ،ٹھوس شواہد دیں ،پیسے لینے والے اب بھی اسمبلی میں عزت دار بن کر بیٹھے ہیں الیکشن کمیشن کام کررہا ہے لوگ کہتے ہیں کچھ نہیں کررہا ،الیکشن کمیشن نے وزرا کو نااہل کیا ، جعلی ڈگری والوں کو ایوان سے نکالا الیکشن کمیشن کا انصاف نظر آئے گا،

علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل ،کاروائی ہو گی مگر کس کے خلاف؟ الیکشن کمیشن کا دوران سماعت بڑا اعلان

Leave a reply