حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے سہی، بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف سولہ گرانے کیلئے اب کرے گی یہ کام، اہم خبر

0
92

پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد سے ہندوستانی فضائیہ، فوج اور حکومت ابھی تک یہ زخم بھلا نہیں‌ پا رہے، بھارتی فضائیہ کو پلوامہ حملہ کے بعد نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے ذریعہ چند درختوں کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد دنیا بھر میں سخت خفت اٹھانا پڑی تھی لہٰذا اب اس خفت کو دور کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے نیا طریقہ تلاش کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیاروں‌کی تباہی کے بعد پاکستان نے انڈیا کا ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا تھا جسے بعد میں خیرسگالی کے تحت چائے پلا کر رہا کر دیا گیا تھا، اس دوران بھارتی حکومت اور فضائیہ نے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستانی ایف سولہ بھی گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تمام عالمی اداروں اور ذرائع ابلاغ‌ نے بھارت کے اس دعویٰ کو جھوٹ قرار دیا اور کہا تھا کہ انڈیا کے پاس کوی ثبوت ہے تو وہ اسے دنیا کے سامنے لائے اور ایف سولہ طیارے کا ملبہ ہی دکھا دے مگر انڈیا اپنے اس دعویٰ کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا تھا،

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایک ویڈیو گیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس گیم میں ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے جو مبینہ دہشت گردوں سے بدلہ لیتے ہیں، یہ گیم موبائل پلے اسٹور پر اینڈرائڈ اور آئی اوایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہو گی، اس گیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شروعات اسی جنگی طیارے مگ۔21 سے ہوتی ہے جس سےابھینندن نے خیالی طور پر پاکستان کے ایک ایف سولہ طیارے کو مار گرایا تھا، گیم میں ابھی نندن مگ۔21 طیارے کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے. اس ویڈیو گیم کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے ہی سہی، پاکستانی ایف سولہ طیارے گرانے کا موقع تو ملے گا،

Leave a reply