دلوں کوملانے والی سوشل میڈیا سروس”واٹس ایپ” بند مگر لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیزہوگئیں

0
66

لاہور:دلوں کوملانے والی سوشل میڈیا سروس”واٹس ایپ”بندہوگئی ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی سب سے بہترین اوردلوں کوہروقت ایک دوسرے سے منسلک رکھنے والی سوشل میڈیا سروس جسے "واٹس ایپ” کہتے ہیں وقتی طورپرروٹھ گئی ہے

ذرائع کے مطابق یہ سروس پہلے بھی کئی بارروٹھ جاتی ہے لیکن آج تو اس انداز سے روٹھی ہے کہ بڑے بڑے دلوں کی دھڑکنیں رکنےکی بجائے تیز ہوگئی ہیں

لاہور ، قصورسمیت ملک کےدیگرعلاقوں سے ملنے والی خبروں میں بتایا جارہا ہےکہ یہ سروس اچانک بند ہوگئی ہے

دوسری طرف ہرواٹس ایپ فیچر والا دوسرے ساتھی کوفون کرکے پوچھتا ہےکہ کیا آپ کے پاس بھی واٹس ایپ فیچر بند ہوگیا ہے توجواب ہاں میں ہی مل رہا ہے

یہ سروس کب بحال ہوگی اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا مگرلوگوں کے جوجزبات بیٹھ گئے ہیں وہ اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب تک واٹس ایپ دوبارہ آپریشنل ہوکردلوں کوایک دوسرے سے جوڑ ناں دے

Leave a reply