ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 178 ہے اور کورونا کے کل 216 مریض اہپستالوں میں زیر اعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں کل اموات کی تعداد 568 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت کے مختلف اہپستالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 7 سو 10 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ اس وقت مختلف اہسپتالوں میں 392 بیڈ کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ ڈی ایچ او نے بتایا کے کورونا مریضوں کیلئے 105وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے 54 وینٹیلیٹرز اس وقت کورونا مریضوں کے زیر استعمال جبکہ 51 مزید دستیاب ہیں۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- وفاقی دارلحکومت کے اہپستالوں میں بیڈز اور وینٹیلیٹرز کی صورتحال







